لاہورکے جنرل ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا کرنے کا الزام

جمعہ 6 مئی 2016 11:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) لاہور کی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں دو جڑواں بچوں کو جنم دیا مگر اسے ایک بچہ دیا گیا دوسرا غائب کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

والٹن روڈ کی رہائشی خاتون کرن بی بی کا کہنا ہے کہ اس نے متعدد بار الٹراساوٴنڈ کرائیجن میں دو جڑواں بچوں کا بتایا گیا تھا۔ تین روز قبل جنرل ہسپتال میں بچوں کی پیدائش ہوئی تو ایک بچہ اس کے حوالے کرتے ہوئے بتایا گیا کہ دوسرا بچہ نرسری میں ہے۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر انتظامیہ نے کہا کہ اس کا ایک ہی بچہ پیدا ہو اتھا، کرن کے خاوند نے پولیس کو بچے کے اغواء کی درخواست دے دی ،اس کے ورثاء نے ایک بچہ حوالے نہ کرنے پر وارڈ کے باہر احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :