شجاع آباد،مشتعل افراد کا پولیس پر دھاوا، 3 اہلکار زخمی

جمعہ 6 مئی 2016 11:39

شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) بستی ملوک میں خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ واقع کی اطلاع تھانہ بستی ملوک پولیس کو پہنچی۔ پولیس خاتون کے گھر پہنچی تو اہل خانہ نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

جس سے تین پولیس اہلکار سب انسپکٹر عارف، اے ایس آئی عمران اور اے ایس آئی عارف زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ تھانہ بستی ملوک میں درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :