آفریدی گڑھی گلی نمبر 2 میں قائم ٹیوب ویل کو فوری بحال کیا جائے ‘ ہارون لقمان آفریدی

جمعہ 6 مئی 2016 11:36

پشاور۔06 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما ہارون لقمان آفریدی نے کہا ہے کہ آفریدی گڑھی گلی نمبر 2 میں قائم ٹیوب ویل کو بنے ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے تاہم اسے چالو کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں جا رہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آفریدی گڑھی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے کئی ترقیاتی کام شروع کئے گئے تاکہ لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کی جا سکیں تاہم انہیں پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا جس کی وجہ سے عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے ‘ انہوں نے کہاکہ مذکورہ ٹیوب ویل کو بنے ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہے ‘ بچھائے گئے پائپ زنگ آلود ہوتے جا رہے ہیں اور ان میں چوہوں نے اپنے ٹھکانے بنا دیئے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل شروع نہ ہونے سے علاقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور وہ دور دراز کے علاقوں سے پینے کا پانی لانے پر مجبور ہیں ‘ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ آفریدی گڑھی گلی نمبر 2 میں قائئم ٹیوب ویل فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلے میں ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو علاقے کے عوام مجبوراً راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے اور احتجاجی ریلیاں اور پریس کلب پشاور کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :