جدہ:منشیا ت کے سمگلر کو سزائے موت

جمعہ 6 مئی 2016 11:14

جدہ:منشیا ت کے سمگلر کو سزائے موت

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) : سعودی حکومت نے منشیات کی سمگلنگ کرنے والوں کے لیئے سخت قوانین کا اجراء کیا ہو ا ہے ۔جس میں سزائے موت سب سے اہم ہے۔لیکن پھر بھی کچھ افراد اپنی زندگیوں کو داو پر لگا کر منشیات کی سمگلنگ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور پکڑ جانے پر اپنی زندگی سے ہاتھ دوھو بیٹھتے ہیں۔سعودی حکومت نے کل اردن سے تعلق رکھنے والے منشیات کے سمگلر کا سر قلم کر دیا۔وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سمگلر کو تبوک کے علاقے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی ایمپتھامائن گولیاں سمکل کرنے کے جرم میں پکڑ اگیا تھا۔ اور تحقیقات کے بعد اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :