نیشنل بینک آف پاکستان میں کام کرنے والے تمام افسروں کو دی جانے والی مراعات کی تفصیلات عدالت میں طلب کرنے اور نیشنل بینک کے صدر سید احمد اقبال اشرف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 6 مئی 2016 11:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مئی۔2016ء) یہ درخواست خواجہ عبدالحمید وغیرہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود نیشنل بینک کے ریٹائرڈ پینشنرز کو ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کے برابر مراعات فراہم نہیں کی جا رہیں جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ نیشنل بینک خود مختار سرکاری ادارہ ہے مگر عدالتی حکم کے باوجود ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کو دیگر سرکاری محکموں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سے تر پینشن دی جا رہی ہے جو کہ واضح طور پرامتیازی سلوک اور توہین عدالت ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بنیک نے گذشتہ دو سالوں میں 368 فیصد نفع کمایا جبکہ افسران کو ناقابل بیان مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان میں کام کرنے والے تمام افسروں کو دی جانے والی مراعات کی تفصیلات عدالت میں طلب کی جائیں جبکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر نیشنل بینک کے صدر سید احمد اقبال اشرف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے۔