کرپشن کیس :ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد’ملزموں پر رقم کی کرپشن ، منی لانڈرنگ اور ٹرسٹ کی زمین کے غیر قانونی استعمال کے الزامات ہیں ، ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 6 مئی 2016 11:00

کرپشن کیس :ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد’ملزموں پر رقم کی کرپشن ، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6 مئی۔2016ء)462 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے آج عدالت میں سابق مشیر پٹرولیم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ فاضل جج نے کہا کہ ملزموں کیخلاف ٹرسٹ کی زمین کے غلط استعمال ، مالی معاملات میں کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین نوعیت کے الزامات ہیں ، تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو ملزم قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ، وکیل استغاثہ کی جانب سے کیس میں جو دستاویزات پیش کی گئی ہیں وہ جعلی اور جھوٹی ہیں اور ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔ ڈاکٹر عاصم نے مقدمے میں صحت جرم سے انکار کر دیا اور کہا کہ مقدمے کے تمام ثبوت جھوٹے ہیں اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ دوران سماعت ڈاکٹر عاصم حسین کے بار بار بولنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا جس پر ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت سے معذرت کر لی ۔