کوئٹہ،واسا کا یکم جون سے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون شروع کرنے کا اعلان

جمعرات 5 مئی 2016 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) محکمہ واسا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ یکم جون سے نادھندگان کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جارہاہے اس سلسلے میں ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو کہ مجسٹریٹ کی سر براہی میں کا م کریں گی کریک ڈاؤن کے دوران نادھندگان کو جرمانے یا ایک سال قید یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکتی ہیں منیجنگ ڈائریکٹرواسا جہانگیرکاکٹر نے صارفین کی سہولت کے لئے ڈائریکٹرواٹر سپلائی زرغون کو مالی باغ آفس ڈائریکٹر واٹر سپلائی چلتن کو ایوب اسٹیڈیم آفس ایکسین زرغون کو گوالمنڈی سب ڈویثرن اور ایکسین چلتن کو اسپنی روڈ آفس میں بیٹھنے کا حکم دیا ہے تاکہ صارفین کے مسائل انکے دروازے پر حل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :