پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے مسلم لیگ( ن) بھوکھلاٹ کا شکار ہو چکی ہے،سعدیہ دانش

جمعرات 5 مئی 2016 22:51

گلگت بلتستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سکرٹیر ی انفارمیشن سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت دیکھ کر ن لیگ بھوکھلاٹ کا شکار ہو چکی ہے ، پیپلزپارٹی کے قائدین کے کامیاب دورہ بلتستان پر صوبائی حکومت بھوکھلائٹ کا شکار ہو گئی ہے اس لیے تمام وزراء ایک ہی زبان بول رہے ہیں انہیں پیپلزپارٹی کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ، اس لیے اپنی حکومت کی گرتی ہو ئی ساکھ کو بچانے کے بجائے پیپلزپارٹی کے خلاف محاز آرائی کر رہی ہے ان کی اپنی سیاست بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی وجہ سے زندہ ہے کیونکہ زوالفقار علی بھٹو کی پارٹی سیاست کا محور ہے اور یہ لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کی مقبولت کے خلاف بیانات دے کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں صوبائی حکومت اور وزراء کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ وہ اوٹ پٹانگ بیانات دے کر اپنی ناکامی کا ڈھندو را پیٹ رہے ہیں یہ اپنی پارٹی کی مرکزی قیادت کے دیکھائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں جہاں اظہار رائے کی کوئی آزادی اور تنقید کو برادشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے اسی وجہ سے آج ان کی فیڈرل میں بھی حکومت ڈگما رہی ہے اور دھمکیوں پر اُتر آئی ہے ملک کا وزیر اعظم جلسے کر کے لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کا پول کھل چکا ہے حکومت عوام کے لیے کچھ کرنے کے بجائے اپنی جیب بھاری کر رہی ہے اگر حکومت کی یہی روش برقرار رہی تو بہت جلد لوگ حکومت کی ناقص پالیسوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہو جائیں گے صوبائی حکومت کا ایک سال پورا ہونے کو ہے لیکن ان کی کارکردگی کو صفر سے ضرب دی جا سکتی ہے ۔