شہدادکوٹ ، مبینہ ذ ہنی مریضہ نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کر لی

جمعرات 5 مئی 2016 22:51

شہداد کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء )شہدادکوٹ کے قریب مبینہ ذ ہنی مریضہ نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کر لی ۔شہدادکوٹ کے سنجر بھٹی تھانہ کی حدود کے گاؤں محمد پریل سیال میں چالیس سالہ شادی شدہ خاتون ریحانہ زوجہ دیدار مستوئی نے مبینہ زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی جسے تعلقہ اسپتال پہنچایا جہاں پر دوران علاج خاتون دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

اسپتال میں موجود متوفیہ کے ورثاء نے بتایا کہ اس عورت کا دماغی توازن درست نہیں تھا جسکی وجہ سے اس نے ایسا قدم اٹھایا ہے