کیسکوکی لوکل سطح کی یونینزکی طرف سے ریفرنڈم کے اخباری بیانات توہین عدالت ہیں،ترجمان سی بی اے

جمعرات 5 مئی 2016 22:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے) بلوچستان کے ترجمان نے بعض اخبارات میں کیسکو کی لوکل سطح کی یونینز کی طرف سے کیسکو میں ریفرنڈم کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں کیونکہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن لاہور کے جس فیصلے کو جواز بنا کر بعض مزدور دشمن نجکاری پالیسی میں حکمرانوں کی مدد کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کمیشن کا وہ حکم عدالت عالیہ بلوچستان میں چیلنج ہوچکا ہے اور اس پر آئندہ پیشی 11مئی 2016 ء کو مقرر ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ایسے لوگوں کو معلوم ہونا چاہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان نے صوبائی سطح پر رجسٹرڈ تینوں یونینز کی درخواستیںCP-226/2012 میں مسترد کردی تھیں اور اس پٹیشن میں اُس وقت ڈبل بینچ جو کہ عزت مآب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کامران خان ملاخیل پر مشتمل تھاانہوں نے اس فیصلے میں قرار دیا کہ واپڈا اور اس کی کمپنیاں این آئی آر سی کے زمرے میں آتی ہیں اور مزدوروں کی تقسیم سے ان کے حقوق پامال ہونگے اس فیصلے کی بنیاد پر رٹ پٹیشن 332/2016 دائر ہوچکی ہے اور ممبر این آئی آر سی کے خلاف اور اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :