انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ ڈگری کالج چمن یونٹ کے زیراہتمام میٹنگ

جمعرات 5 مئی 2016 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ ڈگری کالج چمن یونٹ کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ ہوئی جس کی صدارت انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ ڈگری کالج چمن یونٹ کے صدر نصراللہ خان اور جنرل سیکرٹری محمد طاہر نے کی میٹنگ میں طلبہ ایکشن کمیٹی چمن اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ ڈگری کالج چمن کے صدر نصراللہ خان نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج چمن کے پرنسپل فضل الرحما ن بازئی کی کارکردگی قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پرنسپل نے کالج کو ایک مثالی ادارہ بنایا جس کی بدولت گورنمنٹ ڈگری کالج چمن بلوچستان کے اہم کا لجوں میں شمار ہو تا ہے ہم وزیر تعلیم سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل فضل الرحمان بازئی کا تبادلہ منصوخ کریں اسے دوبارہ چمن ڈگری کالج کا پرنسپل بنایا جائے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چمن کے پرنسپل فضل الرحمان بازئی کا رتبادلہ منسوخ نہ ہوا تو ہم احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔

متعلقہ عنوان :