بدین کی مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اوران کے 5 ساتھیوں کو با عزت بری کردیا

ملک کی عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، فیصلے نے ثابت کیا کہ مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر دائر تمام مقدمات جھوٹے ہیں،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

جمعرات 5 مئی 2016 22:48

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین رمیش کمار کی عدالت نے سابقہ صو با ئی وزیرداخلا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے 8 ساتھیوں جن میں ضلع کونسل بدین کے نو منتخب رکن غلام محمد دلبر خواجہ،سا بقہ تعلقہ ناظم ٹنڈو با گو سکندر علی میمن ،سلیم چانڈیو،فیصل چیمہ،ارشاد خواجہ،اور منٹھار شامل ہیں پر جرم ثابت نا ہو نے پر انہیں با عزت بری کر دیا ہے ڈاکٹر ذو الفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پر گذشتہ سال اسی مئی کے مہینے میں ٹنڈو با گو تھانے پر ہنگا مہ آرائی کرنے کا سرکار کی مدعیت میں ٹنڈو باگو تھانے پر مقد مہ درج کیا گیا تھا جس میں وہ ضمانت پر رہا تھے جس میں عدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے مز ید ساتھیوں پر بدین ،پنگریو ،گولاڑچی، کڑیو گھنورتھانوں پر دائر مقدمات کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے میڈیا سے با تیں کرتے ہو ئے کہا کے مجھے ملک کی عدالتوں سے انصاف کی امید ہے اور آج کے عدالتی فیصلے نے ثابت کیا ہے کے مجھہ پر اور میرے ساتھیوں پر دائر تمام مقدمات جھوٹے ہیں انہونے کہا کہ میری جنگ ملک دشمن قوتوں سے اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اور عوام اور ملک کی دولت لا ٹنے والوں سے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جا ئیگا انہونے کہا کے میرے ہاتھ صاف ہیں تب عوام کے درمیان موجود ہوں اور رہوں گا جنہونے ملک کی دولت لو ٹی ہے وہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں دوسری طرف ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی با عزت بری ہو نے کی خوشی میں ان کے ساتھیوں اور منتخب کونسلروں نے مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :