حیدرآباد،حیسکوکی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف رینجرز اور پولیس کے تعاون سے کاروائیاں جاری

سندھ سیڈ کارپوریشن کالونی اور لطیف آباد نمبر 6 میں چھاپے، متعدد مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،مقدمات درج کرلیے گئے

جمعرات 5 مئی 2016 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) حیسکو کی جانب سے سندھ سیڈ کارپوریشن کالونی اور لطیف آباد نمبر 6 میں چھاپے متعدد بنگلوں اور کوارٹروں میں بجلی چوری پائی گئی جس پر کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے لیٹرز جمع کرا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

حیسکو کی طرف سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف رینجرز اور پولیس کے تعاون سے کاروائیاں جاری ہیں، جمعرات کو سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکلI-حیدرآباد ملک امتیاز الحق نے ایکس ای این لطیف آباد سید نبی شاہ ، ایس ڈی او بابرعلی اور S&Iکے عزیز احمد بھٹو کے ساتھ حیسکو سب ڈویژن شہید امید علی کے علاقے حسین آباد میں واقع سندھ سیڈ کارپوریشن کی رہایشی کالونی پر چھاپہ مارا اس دوران10بنگلوں اور18کوارٹر وں میں غیر قانونی طور پر ڈائریکٹ بجلی کے کنکشن پائے گئے جو فوری کاروائی کرکے منقطع کردیئے گئے، حیسکو ترجمان کے مطابق ان گھروں میں دودو اورچار چار ائیرکنڈیشن لگے ہوئے تھے، بجلی چوروں کے خلاف نئے مروجہ قانون462-iکے تحت حسین آباد تھانہ میں ایس ڈی او بابر علی کی مدعیت میں ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں، دوسری طرف لطیف آباد نمبر6 میں بنگلہ نمبر386میں چیکنگ کے دورا ن محمد کاشف ولد فضل الرحمن اورمسماۃ زیب انساء کے گھر کے بجلی کے کنکشن میں چوری پائی گئی جو کہ اے بی سی کیبل میں لوپنگ کرکے غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کررہے تھے فوری کاروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کردیا گیا اور بی سیکشن تھانہ پر ایف آئی آر درج کرنے کے لئے لیٹر جمع کرادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :