کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل مافیا نے جعلی امتحانی مرکز بنا ڈالا

جمعرات 5 مئی 2016 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نقل کے بعد جعلی امتحانی مرکز بھی سامنے آ گیا۔ پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں طالبات کے امتحانی مرکز میں نقل کی اطلاع پر چیئرمین انٹر بورڈ کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران طالبات کے امتحانی مرکز سے دوسرے مراکز کے سینکڑوں طلبا کی کاپیاں برآمد کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ واقعے میں جو بھی شخص ملوث ہوا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ امتحانی مرکز سے خود کو سرکاری کالج کا ملازم بتانے والے ایک مشکوک شخص کو پکڑا بھی گیا ہے۔ ڈائریکٹر کالجز نے مشکوک شخص سے تفصیلات لے کر اسے فوری طور پر ڈائریکٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔سالانہ امتحانات شروع ہوتے ہی نقل مافیا کی سرگرمیاں بھی شروع ہو جاتی ہیں۔ سینٹر سپرینٹینڈنٹ کی سربراہی میں ایسے واقعات پیش آنا تشویش ناک ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ وزیر تعلیم اور صوبے کے کپتان کب اس طرح کے واقعات کا نوٹس لیں گے۔

متعلقہ عنوان :