قانون کی بالا دستی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے ہیروز ہیں،سینیٹر شاہی سید
سانحہ بارہ مئی میں سب سے زیادہ شہداء عوامی نیشنل پارٹی نے دیے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی شہدائے آزاد عدلیہ کو بھرپور عقید ت و احترام سے منائے گی،صدر اے این پی سندھ
جمعرات 5 مئی 2016 22:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی ،امن و امان کی صورت حال اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا ، اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن سے حالات بہتر ہوئے ہیں سانحہ بارہ مئی شہر کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ تھا گزشتہ چند ماہ سے شہر کی سیاسی صورت حال کی تبدیلی میں شہدائے بارہ مئی کا اہم کردار ہے سانحہ بارہ مئی ہمارے لیے ناقابل فراموش ہے ،عوامی نیشنل پارٹی نے آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام،قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،قانون کی بالا دستی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہمارے ہیروز ہیں،سانحہ بارہ مئی میں سب سے زیادہ شہداء عوامی نیشنل پارٹی نے دیے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی شہدائے آزاد عدلیہ کو بھرپور عقدت و احترام سے منائے گی بارہ مئی والے روز باچا خان مرکز میں قر آن خوانی اور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گااس سلسلے میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت تمام ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،بارہ مئی والے روز پارٹی رہنماء شہداء کے گھروں پر جائیں گے اور پسماندگان سے اظہار یکجہتی کریں گے دن آغاز سے ہی یونین کونسل کی سطح پر قر آن خوانی کے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گاباچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن کو کسی صور ت متنازعہ نہیں ہونا چاہیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہنا چاہیے ،ایک واقعے کو بنیاد بناکر ریاستی اداروں کی بدنام کرنے کی حمایت نہیں کریں گے آرمی چیف کی جانب سے آفتاب احمد کی ہلاکت کی تحقیقات کا بیان خوش آئند ہے امید کرتے ہیں کہ لواحقین کو جلد از جلد انصاف ملے گا۔
مزید قومی خبریں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.