محتسب اعلیٰ سندھ سے جرمنی کی ممبر پارلیمنٹ اورانسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئر پرسن کی ملاقات

جمعرات 5 مئی 2016 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) جرمنی کی ممبر پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ ڈاکٹر باربیل کوفلر نے محتسب اعلی سندھ جناب اسد اشرف ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔محتسب اعلی سندھ نے جرمن ممبر پارلیمنٹ سے گفتگو میں محتسب کے دفتری امور ،ذمہ داریوں اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

ممبر پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ ڈاکٹر باربیل کوفلرنے اظہار خیال کرتے ہوئے محتسب کے دفتر اور کارگزاری کی تعریف کی اور اور کہا کہ وہ محتسب اعلی سندھ کے کام سے متاثر ہوئی ہیں اور جرمنی میں پارلیمنٹ کے ذریعے اس طرح کے دفاتر کے قیام کی کوشش کریں گی جس سے عام شہریوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔

دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔آخر میں محتسب اعلی سندھ نے محترمہ ممبر پارلیمنٹ کو محتسب اعلی سندھ کا نشان پیش کیا اس موقع پر جرمنی کے قونصل جنرل جناب ریز شمائڈ وچن اور سید ہاشم رضا سیکریٹری محتسب اعلی سندھ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :