میر حاصل خان بزنجو کی زیر صدارت سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے تفویض کردہ اختیارات کا اجلاس
اجلاس میں18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے اختیارات ،درپیش مسائل و دیگر اہم معاملات کو زیر بحث لایا گیا
جمعرات 5 مئی 2016 22:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے تفویض کردہ اختیارات کا ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اس اہم اجلاس میں کمیٹی نے 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے اختیارات ،درپیش مسائل اور دیگر اہم معاملات کو زیر بحث لایا گیا ۔
اراکین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کمیٹی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ پوری صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لے کر ایک موثر لائحہ عمل اختیار کیا جائے اور مثبت انداز میں معاملات کو آگے بڑھایا جائے ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے بھی کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں شرکت کی ۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے اختیارات اور عمل درآمد کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھے جائیں گے تاکہ زمینی حقائق سے جانکاری حاصل ہو سکے اور اس سلسلے میں کمیٹی صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کرے گی اور ہر صوبے کے چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.