مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں " موثر تعلیم اور ایکریڈیشن سسٹم" کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 5 مئی 2016 22:20

حیدرآباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ پاکستان انجنیئرنگ کونسل (پی ای سی) اب واشنگٹن معاہدے کا حصہ ہے اس لئے ہمیں بھی اس معیار پر پورا اترنے کے لئے اپنے تمام شعبوں کو OBE سسٹم پر لانا ہوگا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں آفیس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اوورک) کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ بعنوان " موثر تعلیم اور ایکریڈیشن سسٹم"(Outcome based education & Accreditation system OBE )سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی سسٹم میں نت نئیں تبدیلیاں آ رہی ہیں اور ہمں روز مرہ کے حساب سے ان پر پورا اترنے کے لئے تیاری کرنا ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم جو قوم اور خود کے لئے کارآمد ثابت نہیں ہوسکتی اس کی کوئی اہمیت نہیں مہران یونیورسٹی اب اس معیار پر پورا اترنے کے لئے کوشاں ہے ورکشاپ میں ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری ، ڈاکٹر انعام اللہ بھٹی، ڈاکٹر مظہر پیرزادہ اور ڈاکٹر اویس کھتری نے ورکشاپ سے متعلق شرکاء کو معلومات دیں۔

متعلقہ عنوان :