حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کررہی ہے،تحسین فواد

جمعرات 5 مئی 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وومن کاکس کی جنرل سیکرٹری تحسین فواد نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کررہی ہے،تمام سیکورٹی ادرے اور رینجرز اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے سر انجام دی رہی ہیں،انتہا پسندی اور انتشار پھیلانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ،علما ء کرام اور شر پسند عناصر کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،مٹھی بھر لوگ مذہب کے نام پر لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں جیدء علماء کرام کو ایسے لوگوں کی حقیقت عوام کو بتانی چاہیے ،پنجاب حکومت مذہبی رہنماؤ کے ساتھ مشاورت اور آگاہی کے پروگرامز و سیمینار منعقد کررہی ہے،کسی بھی معاشرے میں علما ء کرام کا اہم رول ہو تا ہے ،وہ گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں بین المذاہب ہم آہنگی سمینار سے خطاب کررہی تھی،سیمینار میں صوبے بھر کے جیدء علماء اور دیگر خواتین رہنماؤں نے شرکت کی،انہوں نے مزید کہا مذہب کے نام پر لوگوں میں نفرت اور شدت پسندی کو فروغ دینے والے گروہوں کے خلاف حکومت بھر کریک ڈاؤن کررہی ہے صوبے بھر میں پنجاب پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھرپور طاقت کے ساتھ ایسے عناصر کے خلاف آپریشن کررہے ہیں،چھوٹو گینگ جیسے گروہ لوگوں میں دہشت پھیلانا چاہتے ہیں ان کی طرح دیگر گروہوں کا بھی جلد خاتمہ ہو گا ،دہشتگرد وں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھر پور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،ایسے چند نام نہاد مسلمانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ،مذہبی و دینی جماعتوں کے سربراہوں کو شدت پسند عناصر کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا ہو گا تاکہ ملک میں امن و اما ن کی فضاء قائم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :