کامونگے،دیوان روڈپھاٹک کراسنگ پرریل کارخوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی

بااثرملزمان کابندریلوے پھاٹک کوزبردستی کھول کرریل کارسے پہلے گذرنے کی کوشش گیٹ کیپرنے مزاحمت سے ناکام بنادی،ناکامی پرملزمان کاگیٹ کیپرپربدترین تشدد،ملزموں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کا روائی عمل میں لائی جا ئے گی، ایس ایچ او ریلو ے پولیس وزیر آباد میاں مشتاق کی میڈیاسے گفتگو

جمعرات 5 مئی 2016 22:16

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) دیوان روڈ ریلو ے پھا ٹک پرریل کار خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی، با اثر ملزمان کا بند ریلوے پھا ٹک کو زبر دستی کھول کر ریل کا ر سے پہلے گذرنے کی کو شش گیٹ کیپر کی مزاحمت سے ناکام بنا دی ، نا کامی پرملزمان نے گیٹ کیپر کوبد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز دیوان روڈ ریلو ے پھا ٹک کو روالپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کی کراسنگ کیلئے بند کیا جا رہا تھا کہ اسی اثنا میں مریدکے سے ایمن آباد کی طرف جانے والے کیری ڈبہ میں سوار پانچ افراد با اثر افراد نے زبر دستی کیری ڈبہ کو ٹریک پر لے آئے اور گیٹ کیپر فیصل عظیم ولد غلام رسول کو گالی گلوچ کرتے ہوئے زبد دستی پھا ٹک کھلوانے کی کو شش کی ، گیٹ کیپر نے فر ض شناسی کا ثبوت دیتے ہو ئے مزاحمت کی جس کے جواب میں ملزمان نے گیٹ کیپر فیصل عظیم کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا،اسی اثنا میں ریل کا ر آ گئی اور سنگنل فری نہ ہونے کی وجہ سے تیز رفتار سبک خرام ریل کا ر کے ڈرائیور نے ایمر جنسی بریکیں لگا کر گا ڑی کو آوٹر سنگنل پر ہی روک لیا ، ریل کا ر میں موجو د ریلوے پولیس نے پھا ٹک پر افراتفری سے صورتحال کو بھانپتے ہوئے مو قع پر پہنچ گئے اور ملزمان سے زخمی حالت میں گیٹ کیپر کی گلو خلاصی کراتے ہوئے 4ملزمان علی رضا ،بلال ،رفاقت اور عباد علی کو حراست میں لے لیا ، جبکہ ایک نامعلوم ملزم موقع سے فرار ہو گیا ، اطلا ع ملتے ہی مقامی پولیس اے ایس پی سرکل کامونکے شیخ زبیر منیر نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور ریلو ے پولیس کی مدد کرکے ٹریک کو کلیئر کروا کر ٹرینوں کی آمد و رفت کو بحال کر وایا ، ایس ایچ او ریلو ے پولیس وزیر آباد میاں مشتاق نے میڈیا کو سوالوں کا جواب سیتے ہوئے کہا کہ ریلو ے پھا ٹک شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بنا ئے گئے اور غنڈہ گردی سے پھا ٹک پر قبضہ کرکے ٹرین و دیگر مسافروں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنے والے معاشرہ کے ایسے نا سور وں کے لیے قانون کے مطابق سخت کا روائی عمل میں لائی جا ئے گی ، اور کسی قسم کا اثر و رسوخ قبول نہیں کیا جائے گا، ریلوے پولیس نے کیری ڈبہ قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، شہریوں نے وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق سے وقوعہ کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :