وزیراعظم نوازشریف نے ہزارہ میں میگاپراجیکٹس کااعلان کرکے عوام کے دل جیت لیئے،سردارسلیم

منصوبوں کی تکمیل سے ہزارہ میں تعمیروترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،بیرون ملک مقیم مسلم لیگی رہنماء کی ٹیلیفونک گفتگو

جمعرات 5 مئی 2016 22:16

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت ہزارہ ڈویژن کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور میاں نواز شریف نے ہزارہ ڈویژن میں میگا پراجیکٹ کا اعلان کر کے اہلیان ہزارہ کے دل جیت لیئے ہیں مذکورہ پراجیکٹ کی تکمیل سے ہزارہ میں تعمیر و ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ان خیالا ت کا اظہار بیرون ملک مقیم مسلم لیگی رہنما سردار سلیم نے صحافیوں سے ٹیلفونک بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ حکومت نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی، مضبوطی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہے ہزارہ ڈویژن میں ماضی مین بھی بڑے بڑے منصوبے ان ہی کے دور میں تعمیر ہوئے ہیں اور حال ہی میں میاں نواز شریف نے مانسہرہ میں بڑا ترقیاتی پیکج دیکر ہزارہ کی عوام کے دل جیت لیئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی اور مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر حلقہ پی کے سنتالیس سے ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے نہ صرف سی پیک کے حوالے سے کے پی کے اسمبلی میں بھر پور آواز اٹھائی ہے بلکہ اپنے حلقہ کی ترقی کیلئے انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اور وہ کے پی کے اسمبلی میں حقیقی معنوں میں علاقہ کی بھر پور نمائندگی کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :