لاہورہائیکورٹ ، ایچی سن کا لج میں مفت تعلیم نہ دینے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع

جمعرات 5 مئی 2016 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے ایچی سن کا لج میں مفت تعلیم نہ دینے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیدیا۔مسٹرجسٹس شاہد وحید کی عدالت میں پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کے وکیل اے کے ڈوگر نے یہ نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ایچی سن کالج میں آئین پر عمل نہیں کیاجارہا اور بچوں کومفت تعلیم نہیں دی جارہی جو آئین کی واضح خلاف ورزی ہے درخواست گزار کے وکیل نے استدعاکی کہ ایچی سن کالج میں مفت تعلیم دینے کا حکم دیا جائے۔

فاضل عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے 25 مئی کے لیے آخری موقع دے دیا۔

متعلقہ عنوان :