لاہور ہائیکورٹ ، بچوں کی تحویل کیلئے آنیوالے ناراض میاں بیوی کے درمیان گلے شکووں کے بعدصلح

والدین کو بچوں کے مستقبل کے لئے برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ہائیکورٹ کی ناراض میاں بیوی کو تلقین

جمعرات 5 مئی 2016 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی تحویل کیلئے آنیوالے ناراض میاں بیوی کے درمیان گلے شکووں کے بعدصلح ہوگئی۔ والدین کو بچوں کے مستقبل کے لئے برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ہائیکورٹ کی ناراض میاں بیوی کو تلقین۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس مشتاق احمد کی عدالت میں درخواست گزار شمائلہ کوثرنے بچوں کی حوالگی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جھگڑے کے بعد شوہر نے گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لیے جبکہ شوہر طیب نے بچے عدالت میں پیش کرتے ہوئے بیوی کے بیان کی نفی کی اور بتایا کہ معمولی جھگڑے کے بعد اس کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی اور بچوں کو چھوڑ دیا۔

فاضک عدالت نے تلقین کی کہ میاں بیوی کو بچوں کے لیے برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے جسٹس مشتاق احمد نے خبردار کیا کہ عدم برداشت کی وجہ سے گھر تباہ ہو جاتا ہے۔عدالت نے دونوں میاں بیوی کو صلح کا موقع دیا جس کے بعد دونوں میں گلے شکوے ہوئے اور میاں بیوی کی ناراضگی دور ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :