سندھ اسمبلی میں بندوق لے کر جانے والے شخص کیساتھ میرا ہال میں داخل ہونا ثابت ہو جائے تو اپنا شو بند کر دوں گا: اقرار الحسن

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مئی 2016 22:00

سندھ اسمبلی میں بندوق لے کر جانے والے شخص کیساتھ میرا ہال میں داخل ہونا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی۔2016ء) اقرار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں بندوق لے کر جانے والے شخص کیساتھ میرا ہال میں داخل ہونا ثابت ہو جائے تو اپنا شو بند کر دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے پیش کش کی ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات ثابت ہو جائیں تو وہ اپنا شو بند کر دیں گے۔

(جاری ہے)

اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں جو شخص بندوق لے کر داخل ہوا تھا وہ اس کے ہمراہ نہیں تھے۔

اس حوالے سے کچھ ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس بات کی تصدیق کیلئے سندھ اسمبلی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ مزکورہ شخص کیساتھ اسمبلی ہال میں داخل ہوتے ہوئے دکھ جائیں تو پھر وہ اپنا ٹی وی شو فوری بند کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :