وزیر اعظم کی احتساب کے عمل کیلئے مرتب شدہ حکمت عملی قبول نہیں،
احتساب کا عمل موجودہ دور سے شروع ہوکر 1947تک چلایا جائے، کرپشن کے خاتمے اور احتساب کیلئے جلد قومی اسمبلی میں ترمیمی بل پیش کرینگے، کرپشن فری پاکستان تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ،احتساب کا مطالبہ پانامہ لیکس تک محدودنہیں پانامہ لیکس وہ حادثہ ہے جس سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا،وزیر اعظم اور انکے خاندان کے نام پانامہ لیکس میں شامل ہیں، حکمران ٹولے کی مسلسل کوشش کے باوجود پانامہ لیکس سے وزیر اعظم اور اسکے خاندان کے نام نہیں نکالے جاسکے،اپوزیشن کی جانب سے احتساب کیلئے متفقہ ٹی او آرزاور حکمت عملی کی سفارشات بھیجے جانے کے بعد گیند حکمرانوں کے کورٹ میں ہوگا امیرجماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 5 مئی 2016 21:52
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور یہ تحریک اور احتساب اب پاکستان کے ہر شہری کا نعرہ بن چکا ہے،احتساب کا مطالبہ پانامہ لیکس تک محدودنہیں بلکہ گذشتہ حکومتوں میں جن لوگوں نے ملکی خزانے کو لوٹ کر رقم بیرون ملک منتقل کی ہے ان سب کا احتساب وقت ضرورت ہے،وزیر اعظم کی جانب سے احتساب کے عمل کیلئے مرتب شدہ حکمت عملی قبول نہیں،احتساب کا عمل موجودہ دور سے شروع ہوکر 1947تک چلایا جائے اور جن لوگوں نے اختیارات کو قوم کی دولت لوٹنے کیلئے استعمال کئے ہیں ان سب کا احتساب ہو،پانامہ لیکس وہ حادثہ ہے جس سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچاوزیر اعظم اور انکے خاندان کے نام پانامہ لیکس میں شامل ہیں حکمران ٹولے کی جانب سے مسلسل کوشش کے باوجود پانامہ لیکس سے وزیر اعظم اور اسکے خاندان کے نام نہیں نکالے جاسکے،اپوزیشن کی جانب سے احتساب کیلئے متفقہ ٹی او آرزاور حکمت عملی کی سفارشات بھیجے جانے کے بعد گیند حکمرانوں کے کورٹ میں ہوگا کہ وہ معاملے کو بگاڑتے یا سلجھاتے ہیں ،احتساب کا عمل ہر صورت الٹی طرف سے ہی شرو ع کرنا ہوگا،کرپشن روکنے احتساب کیلئے بہت جلد قومی اسمبلی میں ترمیمی بل پیش کرنے جارہے ہیں اور اس بل کی منظوری کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا تعاون حاصل کریں گے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.