نااہل درباری مشیروں نے نواز شریف کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے،ساجد علی قریشی

جمعرات 5 مئی 2016 21:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی6 کے رہنما اور سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد علی قریشی نے حکومت کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ ٹی او آرز کو حکومت کی طرف سے مسترد کر نے کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نازک مرحلے پر حکمرانوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہ لیا اور ٹکراؤ کا راستہ اختیار کیا تو پھر نواز شریف کو ہر حال میں مستعفی ہونا پڑے گا گیند اب بھی حکومت کی کورٹ میں ہے نااہل درباری مشیر وزیر اپنی وزارتیں بچانے کے لئے نواز شریف کو تنہا کر کے بند گلی میں دھکیل دیا ہے جہاں سے واپسی ایک ہی راستہ ہے کہ انکو ہر حال میں گھر جا نا ہوگا اپنے بیان میں ساجد علی قریشی نے کہا کہ ن لیگ کے درباری اپنی وزارتیں بچانے کے لئے عمران خان کے خلاف الزام تراشی پر اتر آئے ہیں کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں رہ سکتے پاکستان بچانے کے لئے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے ۔