بلدیاتی اداروں کو فنکشنل نہ کر نا جمہوری روایت کے منافی ہے،عمران کھوکھر

جمعرات 5 مئی 2016 21:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنما عمران کھوکھر نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو فنکشنل نہ کر نا جمہوری روایت کے منافی ہے اور جمہوری نمائندوں کو اختیارات نہ دینے سے جمہوری قدریں پامال ہو رہی ہیں پنجاب حکومت نے اگر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دینے تھے تو یہ ٹوپی ڈرامہ کر نے کی کیا ضرورت تھی بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ہونے کے باعث عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں جبکہ عوام اپنے مسائل کے لئے ہاتھوں میں درخواستیں اٹھائے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اپنے بیاں میں عمران کھوکھر نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ہر حال میں اقتدار نچلی سطح پر منتقل کر نا ہوگا اختیارات نہ ہونے کے باعث اسوقت بلدیاتی نظام کا اگلا مرحلہ ڈیڈ لاک کا شکار ہیں اختیارات نہ ملنے کے باعث عوام کے مسائل میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جسکی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ۔

متعلقہ عنوان :