وفا قی پولیس کی کارروائیاں،6ملزمان گرفتار،گاڑی،منشیات برآمد،مقدمات درج

جمعرات 5 مئی 2016 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک گا ڑی ، زیورات ، مو با ئل فون ، 2کلو 260گر ام چرس ، بئیر بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ریسکیو 15کی اطلا ع پر تھا نہ کو ہسار پولیس نے فوری کا رروائی کر تے ہو ئے نشہ کی حا لت میں غُل غُپا ڑہ کر نے والے ملزم احسان اعجا ز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 08ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے۔

جبکہ ایک ملزم محمد سلیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ 03روند بر آمد کر لیے،ملزم نے خو د کشی کی خا طر پسٹل سے فائر کر کے اپنے آ پ کو زخمی کیاتھا ۔ تھا نہ رمنا پولیس نے سر قہ با لجبر کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم محمد عمر ان کے انکشاف ونشا ند ہی پر زیو رات اور مو با ئل فون ما لیتی2لا کھ روپے کے بر آمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے پولی کلینک کے سیکو ر ٹی آ فیسرزمحمد الیاس کو کا ر سر کا ر میں مزاحمت اور سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دینے اور خو د کو ڈاکٹر ظا ہر کر نے والے ملزم عا بد ملک کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے محمد شفیق کے سے مزدا وین رجسٹریشن نمبر RIR-9012قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر کٹ اینڈ ویلڈ پا ئی گئی ۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم صا حب خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 130گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملز م لیق حسین کو گرفتار کرکے 1کلو 130گر ام چرس بر آمد کرلی ۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کو سراہا ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :