وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی نااہلی کے باعث جلد استعفے دینی چاہئے، امیر بھنبھرو

سندھ میں روزانہ سینکڑوں افراد موت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، حکمران سندھ کی ذمہ داریاں سنبھالنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں،سربراہ سندھ نیشنل پارٹی

جمعرات 5 مئی 2016 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی نااہلی کے باعث جلد استعفے دینی چاہئے، سندھ میں روزانہ سینکڑوں افراد موت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، حکمران سندھ کی ذمہ داریاں سنبھالنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، اخلاقی جواز موجب وزیرعلیٰ سندھ کو اپنی نااہل کا اعتراف کرکے گھر جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر بھنبھرو، وائس چیئرمین رمضان بلیدی اور مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر ڈاہری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو کرپشن سے کمائے ہوئے پیسوں کے حصے تو یاد ہے، لیکن سندھی عوام کے مسئلوں سے لاعلم ہیں، سندھ کے مختلف شہروں خاص طور پر کراچی میں ہر روز سینکڑوں بے گناہ معصوم لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے، نوجوان بیروزگاری کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، سندھ میں سینکڑوں مسائل ہونے کے باوجود بھی حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، اگر حکمران عوام کو رلیف مہیا نہیں کرسکتے تو پھر انہیں حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں اور ان کو فوری طور پر استعفےٰ دیکر گھر جانا چاہئے، رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ میں غیرت کے نام پر اور قبائلی تنازعے کے باعث ہر روز بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے ، ایسے تمام واقعات کے پیچھے انہیں لوگوں کا ہاتھ ہے جو حکومت کا حصہ ہیں، اس لئے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ سندھ کے عوام سے اپنی ناکامی اور نااہلی پر معافی مانگ کر گھر چلے جانا چاہئے، حکمران ہمیشہ جمہوریت کے نام پر عوام کو گھمرا کرنے، بیروزگاری اور بدامنی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، سندھ نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے حکمرانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ آپ کو کہہ رہے ہیں ان پر عمل کیا جائے، ایسا نہ ہو کہ جس عوام نے آپ کو ووٹ کا مینڈیٹ دیکر اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا ہے اور آپ اس عوام کے مینڈیٹ کے عیوض حکومت میں آنے کے بعد عوام کو رلیف پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہو، اب ایسا نہ ہو کہ وہ ہی سندھ کا عوام آپ کے گھروں اور اسیمبلیوں میں آکر آپ لوگوں کو گھسیٹ کر باہر نہ پھینک دیں ، پھر تم لوگ دنیا کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہ رہو۔

متعلقہ عنوان :