بیرکس اور دفتر کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر زاہد افضل خان

جمعرات 5 مئی 2016 21:18

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) بیرکس اور دفتر کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا پولیس لائن میں غیر معیاری تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر زاہد افضل خان نے ژوب پولیس لائن میں زیر تعمیر بیرکس اور دفاتر کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او سخاوت حسین سب انسپکٹر سلیم شاہ محمد اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے ڈی پی او نے زیر تعمیرعمارات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمارت غیر معیاری کی تعمیر کا فائدہ ہونے کی بجائے نقصان کا سبب بنتے ہیں اس لئے تعمیراتی کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائیگا انہوں نے زیر تعمیر دفتر پر اطمینان اور بیرکس کی بعض تعمیر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہاس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے کہا کہ غیر معیاری میٹریل کی استعمال اور تعمیر کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ پولیس لائن میں زیر تعمیر منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے لائن افیسران بھی اس حوالے سے نگرانی کرے اور روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ دیا کرے ۔

متعلقہ عنوان :