مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے عدالت سے لیا گیا حکم امتناعی اپنی جگہ برقرار ہے،رحیم کاکڑ

عدالت نے جھوٹ بولنے پر رحیم آغا،عہدیداران رجسٹرار آف سوسائٹیز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں،مرکزی انجمن تاجران کے صدر کی پریس کانفرنس

جمعرات 5 مئی 2016 21:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے عدالت سے لیا گیا حکم امتناعی اپنی جگہ برقرار ہے عدالت نے جھوٹے بولنے پر رحیم آغا اورعہدیداران رجسٹرار آف سوسائٹیز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سید تاج آغا، حضرت اعلی اچکزئی ،یاسمین مینگل ،اﷲ داد ترین اور دیگر تاجروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان صوبے بھر کے تاجروں کی نمائندہ اور رجسٹرڈ تنظیم ہے تنظیم کے عہدیداروں نے تاجرؤں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چند نوسربازوں نے ہماری رجسٹرڈ شدہ تنظیم کے نام سے ایک تنظیم بنائی اور اخبارات میں اشتہارات دیکر یہ باور کرنے کی کوشش کی کہ انجمن تاجران کا میں صدر منتخب ہوگیا ہے مذکورہ گروہ کا سربراہ ہماری تنظیم کے سربراہ کا ہم نام ہے اوراس نے اپنی خودساختہ اور کاغذی تنظیم کیلئے ہماری ہی تنظیم کا نام استعمال کرنے کی کوشش کی ہم نے اس ٹولے کی جعل سازی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری رکتے ہوئے مذکورہ شخص کو انجمن تاجران بلوچستان کا نام استعمال کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز رحیم آغا اور اسکے ٹولے دھوکہ اور توہین عدالت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حکم امتناعی واپس لے لیا ہے اور میں نے رجسٹریشن کرالی ہے جوسراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج دوبارہ عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے مذکورہ شخص رحیم آغا اورعہدیداران، رجسٹرار آف سوسائٹیز کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم امتناعی برقرار رکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مذکورہ شخص یا ٹولہ تاجروں کے نمائندے نہیں نہ ہی وہ اس نام سے یعنی انجمن تاجران بلوچستان کے نام سے کوئی سرگرمی جاری رکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص ہوٹل نہ ہوتے ہوئے بھی چینکی ہوٹل کا صدر بنا پھرتا تھا آج کوئی کاروبار نہ کرتے ہوئے تاجروں کا صدر بننے کا خواب دیکھ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :