کوئی بھی شہری فیس کی ادائیگی اور تحریری درخواست دیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے نامزدگی فارمز کا معائنہ کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن

جمعرات 5 مئی 2016 20:51

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی شہری قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے نامزدگی فارمز کا معائنہ کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دفتری اوقات کار کے دوران یہ کاغذات ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ اس کیلئے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست کے ساتھ 10 روپے فی صفحہ کے حساب سے عدالتی فیس ادائیگی کرنا ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون سرکاری گزٹ کی اشاعت یا کسی دوسرے ذرائع سے نامزدگی فارمز کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :