الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کوسندھ میں مقامی حکومتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی ترجیحی فہرست 7 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت

جمعرات 5 مئی 2016 20:51

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ سندھ میں مقامی حکومتوں کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں مقامی حکومتوں کے انتخاب میں مخصوص نشتوں پر حصہ لینے والی سیاسی جماعتیں کل 7 مئی تک ریٹرنگ آفیسرز کے پاس اپنی ترجیحی فہرستیں جمع کرا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :