بہترین ون ڈے کھلاڑی، وقار یونس نے وسیم اکرم کو مات دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 مئی 2016 20:51

بہترین ون ڈے کھلاڑی، وقار یونس نے وسیم اکرم کو مات دے دی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مئی ۔2016ء ) ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے آل ٹائم بہترین کھلاڑی کے انتخاب کے لیے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کی جانب سے کی جانے والی ووٹنگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور راؤنڈ آف 16میں پاکستانی فاسٹ باؤلر وقار یونس نے سو ئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو شکست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ پر ہوئے مذکورہ پول میں 13500افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھاجہاں وقار یونس کو 57فیصد اور وسیم اکرم کو 43فیصد ووٹ ملے،وقار یونس کو زیادہ ووٹ ان کے مشہور زمانہ ریورس سوئنگ یارکرز کی وجہ سے ملے۔

ویب سائٹ پر کل 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان عمران خان اور ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر کرٹلی ایمبروز کے مابین مقابلہ ہوگا اور جیتنے والا اگلے راؤنڈ میں وقار یونس کے مقابل آئے گا۔دوسری جانب ایک اور مقابلے میں 4مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ کو سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :