پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پہلا دور روزہ ٹورنا منٹ ملتان میں 7مئی کو شرو ع ہوگا

جمعرات 5 مئی 2016 20:49

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پہلا دور روزہ ٹورنا منٹ ملتان میں 7مئی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پہلا دور روزہ ٹورنا منٹ ملتان میں 7مئی کو شرو ع ہوگا ۔دو روزہ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کی سات ٹیمیں شریک ہیں۔پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمدکے مطابق ٹورنامنٹ میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، وہاڑی، کوٹ ادو، بہاولپور اور ہارون آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان رگبی یونین کے آفیشلز اس ٹورنامنٹ کو کنڈکٹ کریں گے جبکہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ملتان رگبی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالمالک ہوں گے۔ شکیل احمد کے مطابق جنوبی پنجاب میں رگبی ایک بہت مشہور کھیل بن چکا ہے اوران کی خواتین، بوائز اور سینئر ٹیمیں ہر وقت کھیلنے کو تیار رہتی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ پاکستان رگبی یونین گزشتہ کئی سال سے جنوبی پنجاب کو فوکس کر رہی ہے جس سے اچھے کھلاڑی ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ کے مطابق اس طرح کے ایونٹ بہت ضروری ہے۔یہ انڈر 16 بچے پاکستان کا مستقبل ہیں۔ پاکستان رگبی یونین کی کوشش ہے کہ گراس روٹ لیول پر زیادہ کام کیا جائے اسی سلسلے میں انڈر 16 سیونز ٹورنامنٹ پلان کیا ہے۔ پنجاب بھر سے ٹیموں کی بڑی تعداد ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے۔ ہمارا فوکس جونیئرز کی طرف ہے کیونکہ یہی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان انڈر 19 اور سینئر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ یہ عمر صحیح طورپر سیکھنے کیلئے بہترین ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :