سکھراور گردونواح میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی،14 مریض سول ہسپتال منتقل

جمعرات 5 مئی 2016 20:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)سکھراور گردونواح میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی ،14 مریضوں کو سکھر کی سول اسپتال میں داخل کردیا گیا ، داخل مریضوں میں زیا دہ تعداد بچوں کی ہے ، شہری کھانے پینے کی استعمال میں احتیاط برتیں ڈاکٹرزکا مشورہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر اور گردونواح میں پڑنے والی سخت گرمی اور گندے پا نی کے استعمال کے باعث گیسٹرو کے مرج نے وبا کی صور ت اختیارکرلی ہے اور بڑی تعداد میں لو گ اس مرض کا شکار ہوکر اسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صرف سکھر کے سول اسپتال میں چو دہ سے زائد مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں بری تعداد میں بچے شامل ہیں جن کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے اسی طرھ سکھر کے مختلف نجی اسپتالوں میں بھی گیسٹرو کے مر ض میں مبتلا افراد کو لا یا جا رہا ہے دوسری جانب سکھر الٹرنیٹو ہومیو ہتھیک کے ڈاکٹرسعید احمد اعوان نے اس صورتحال میں لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی کے دوران کھانے پینے کی اشیاء میں احتیاط برتیں اور ٹھنڈی اشیاء استعمال کریں ۔