خانیوال‘باؤلے کتے نے گلی میں کھیلتے کم عمر بہن بھائیوں کو کاٹ لیا ‘تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل

جمعرات 5 مئی 2016 20:26

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء)باؤلے کتے نے گلی میں کھیلتے کم عمر بہن بھائیوں کو کاٹ لیا حالت تشویش ناک ہسپتال داخل تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نواحی علاقہ75پندرہ ایل میں فیضان حیدر عمر چھ سال اپنی بہن پانچ سالہ مریم بی بی کے ساتھ گلی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک ایک باؤلے کتے نے مریم بی بی کو کاٹ لیا مریم بی بی کو چھڑوانے کیلئے فیضان حیدر نے باؤلے کتے کو ڈرانے کی کوشش کی جس پر باؤلے کتے نے فیضان حیدر کو بھی کاٹ لیا جس سے بچوں کی چیخوں کی آوازیں سن کر لوگوں نے ان کی باؤلے کتے سے جان چھڑوائی ،دونوں کے جسم سے خون بہنے لگا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروایا جہاں ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹر نے بروقت طبی امداد دی جس سے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔