چشتیاں ‘خاوند نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر کلہاڑیوں سے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا

جمعرات 5 مئی 2016 20:24

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) تھانہ شہر فرید کے علاقہ دلہ عاکوکا میں خاوند نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر کلہاڑیوں سے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ مقتولہ عطاء الہٰی تین بچوں کی ماں تھی جو تین ماہ سے روٹھ کر میکے چلی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنچائیت کے ذریعے اپنے خاوند کے ساتھ چلی گئی وقوعہ کے وقت دونوں کے مابین جھگڑا ہو گیا جس پر اس کے خاوند ملزم محمداسلم نے کلہاڑیوں کے وار کر کے اسے قتل کر دیا او رفرار ہو گیا ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ملزم نے قتل سے قبل اپنے بچوں کو رشتہ داروں کے گھر چھوڑ دیا تھا ۔تھانہ شہر فرید پولیس نے مقتولہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر بغرض پوسٹمارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا کر کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :