مسلم لیگ ن کی قیادت ظلم کی داستان سناکر اور قرض خوروں کی آڑ میں اپنی کرپشن کو چھپانا چاہتی ہے ‘اپوزیشن نے تحقیقات کی گیند حکومت کی کورٹ میں پھینک دی ہے‘ پاناما پیپرز میں وزیراعظم کے خاندان کو جواب دینا ہو گا‘ وزیراعظم کو کس کی حمایت حاصل ہے؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی کا بیان

جمعرات 5 مئی 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ظلم کی داستان سناکر اور قرض خوروں کی آڑ میں اپنی کرپشن کو چھپانا چاہتی ہے اپوزیشن نے تحقیقات کی گیند حکومت کی کورٹ میں پھینک دی ہے۔ پاناما پیپرز میں وزیراعظم کے خاندان کو جواب دینا ہو گا۔ وزیراعظم کو کس کی حمایت حاصل ہے؟ وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ضد‘ ہٹ دھرمی اور ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے احتجاجی تحریک زور پکڑتی نظر آ رہی ہے حکمرانوں کی چکنی چپڑی باتوں سے عوام مرعوب نہیں ہوں گے۔ شریف خاندان کی قربانیوں کے تذکرے سے حکمران اپنے کرتوتوں کی پردہ پوشی نہیں کر سکتے حکمران جتنا مرضی پروپیگنڈہ کر لیں بالآخر جھوٹ کے غبارے کو پھٹنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر شریف خاندان کا دامن صاف ہے تو ڈیوڈ کیمرون کی طرح وزیراعظم ایوان میں آ کر دستاویزی ثبوت پیش کریں انہوں نے مزیدکہا کہ اپوزیشن پاناما لیکس پر سیاست نہیں کر رہی‘ شفاف تفتیش چاہتی ہے۔