جہانیاں ‘فوڈ سنٹر پر قطار پر کھڑا ہونے پر جھگڑا‘ایک نے دوسرے کاشتکار کا کان دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا

جیب سے نقدی نکال لی اور ہاتھ سے سونے کی انگوٹھی اتار کر فرار‘پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 5 مئی 2016 20:20

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) فوڈ سنٹر پر قطار پر کھڑا ہونے پر جھگڑا،ایک نے دوسرے کاشتکار کا کان دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا ،جیب سے نقدی نکال لی اور ہاتھ سے سونے کی انگوٹھی اتار کر فرار،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محمد جمشید ماہنی سکنہ چک نمبر143دس آر نے پولیس تھانہ جہانیاں کو بتایا کہ ملزمان محمد رمضان،جان محمد آرائیں ،مظہر حسین سکنہ بھڑکی ہمراہ4نامعلوم افراد کے جہانیاں فوڈ سنٹر پر آئے جہاں میں باردانہ کے حصول کیلئے قطار میں کھڑا تھا اس دوران ملزمان مجھ سے جھگڑا کرنے لگے محمد رمضان نے اپنے دانتوں سے میرا کان کاٹ کر الگ کر دیا جبکہ اس کے ساتھی مجھے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اس دوران ملزمان نے میری جیب سے 30ہزار روپے نقدی اور ہاتھ سے سونے کی انگوٹھی اتار لی۔

پولیس تھانہ جہانیاں نے مقدمہ درج کرکے مدعی کو ہسپتال داخل کروا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :