جہانیاں ‘پولیس نے نواحی گاؤں 159دس آر کے رہائشی نعیم کاہلوں کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا

مقتول کی دوسری بیوی نے اختلافات باعث پیشہ ور قاتلوں سے قتل کروا دیا ‘خاتون اور ایک شخص گرفتار

جمعرات 5 مئی 2016 20:20

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) نواحی گاؤں 159دس آر کے رہائشی نعیم کاہلوں کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،مقتول کی دوسری بیوی نے اختلافات کی وجہ سے پیشہ ور قاتلوں سے قتل کروا دیا ،،خاتون اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا،جہانیاں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قاتلوں کا سراغ لگایا ۔تفصیل کے مطابق مورخہ23اپریل کو جہانیاں ریلوے پھاٹک 113دس آر کے قریب نامعلوم قاتلوں نے چک نمبر159دس آر کے رہائشی نعیم صفدر کاہلوں کو سر میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ اس اندھے قتل کا سراغ نہ مل سکا تھا ،ڈی پی او خانیوال کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ جہانیاں نجف عباس سیال اور انچارج ہومی سائیڈ سب انسپکٹر فلک شیر نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس اندھے قتل کا سراغ لگایا لیا اور صوبہ کے پی کے سے ملزمہ الفت بی بی اور عامر خان نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قتل کی اس پلاننگ میں6افراد شریک ہیں ۔مقتول نعیم صفدر کاہلوں کی بیوی الفت بی بی نے شوہر کو راستے سے ہٹانے کیلئے پشاور سے جدید 9ایم ایم پسٹل اور قتل کیلئے ملزمان منگوائے اور ملزم عامر خان کو بھاری رقم دے کر نعیم صفدر کو قتل کروا دیا ۔ملزمان کا تعلق جہانیاں ،پشاور ،چک نمبر54دس آر اور ملتان سے بتایا جاتا ہے ۔جہانیاں پولیس نے ملزمان کے بارے میں کسی قسم کی تفصیل فراہم کرنے اور دیگر حقائق کے بارے میں خاموشی اختیارکرکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :