صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 9مئی کو طلب کرلیا

جمعرات 5 مئی 2016 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 9مئی بروز پیر پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 9مئی بروز پیر کو طلب کرلیا ہے۔ صدر مملکت نے دونوں ایوانوں کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کو سہ پہر 5بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی زیر صدارت سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔