نظام مصطفی نافذ نہ ہونے سے ملک بحرانوں اور قوم مایوسی کا شکار ہے،مفتی محمد حیات القادری

ملک کی ترقی و خوشحالی نظام مصطفی کے نفاذ سے وابستہ ہے، ناموس رسالت پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتااسلامی اقدار کا تحفظ دینی اقدار کا تحفظ ہے، تقریب سے خطا ب

جمعرات 5 مئی 2016 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر و مہتمم مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ شیخ الحدیث الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا کہ نظام مصطفی نافذ نہ ہونے کی وجہ سے ملک بحرانوں اور قوم مایوسی کا شکار ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی نظام مصطفی کے نفاذ سے وابستہ ہے، ناموس رسالت پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتااسلامی اقدار کا تحفظ دینی اقدار کا تحفظ ہے پاکستان کا مقدر سیکولر ازم نہیں نظام مصطفی ہے نظام مصطفی ﷺہی قوم کی آخری امید ہے اہل حق قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان کی جدوجہد میں بھی پیش پیش ہیں ملک کے استحکام اور بھائی چارے کیلئے دعا کی گئی معراج کی رات مبارک رات ہیں سفرِ معراج حضور نبی کریم کا عظیم معجزہ ہے معراج کے سفر میں حضور نبی کریم کو نماز کا عظیم تحفہ ملا شب معراج اللہ تعالی نے اپنی قربت سے سرفراز فرمایا موجودہ سائنس سرکار دوعالم کے سفر معراج کی تصدیق کر تی نظر آتی ہے مسلمان حضور نبی کریم کی سیرت طیبہ کو رہنما بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ میں شب معراج کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ حضورنبی کریم کی اطاعت و محبت کامیابی و نجات کا راستہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مغربی کلچر کو رواج دینے کی سازش کی جارہی ہے مسلم نوجوان مغرب کی نقالی کے بجائے اسلام کی پیروی کریں مادیت پرستی چھوڑ کر اللہ پرستی کی روش اختیار کرنا ہو گی مسلمان اپنے گھروں کو اسلامی تہذیب و ثقافت کے مطابق ڈھالیں۔