لاہور، سنٹرل عدالت نے پاکستان ریلوے کو ریلوے بوگیوں کیلئے ناقص ہینڈلز سپلائی کرنے کے 17سالہ پورے مقدمہ کو نمٹادیا

مقدمہ میں ملوث تین ملزمان بری

جمعرات 5 مئی 2016 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) سنٹرل عدالت کے جج چوہدری طارق جاوید نے پاکستان ریلوے کو ریلوے بوگیوں کے لئے ناقص ہینڈلز سپلائی کرنے کے 17سالہ پورے مقدمہ کو نمٹاتے ہوئے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان اختر منیر، فیصل منیر اور رمضان کو بری کردیا ہے تینوں ملزمان کے خلاف ریلوے کو ناقص ہینڈلز فراہم کرنے اور ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں 1999ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا عدالت نے آئی جی ریلوے پولیس کو حکم دیا ہے کہک شکایت کنندہ کے خلاف تادیبی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کریں

متعلقہ عنوان :