پنجاب حکومت نے مال سال 2016-17 کے لئے سالانہ بجٹ کو حتمی شکل دیدی

جمعرات 5 مئی 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے مال سال 2016-17 کے لئے سالانہ بجٹ کو حتمی شکل دیدی ہے جو ان دنوں مقامی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے مرحلہ میں ہے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مال سال کے بجٹ میں صوبے کے عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تاہم بعض ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے نئے مالی سال کے بجٹ میں اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ کے لئے اربوں روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں15فیصد اضافہ کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کا کم ازکم اجرت چودہ ہزار روپے کردی گئی ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مرتبہ بھی پنجاب کی خاتون وزیر خزانہ عائشہ غوث بجٹ پیش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :