تھیلسیما سے متعلق قوا نین پر عملدرآمد کر وانے کی اشد ضرورت ہے،صوبائی جا م مہتا ب حسین ڈہر

جمعرات 5 مئی 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ تھیلسیما سے متعلق مو جو دہ قوانین پر عملدرآمد کروا نے کی اشد ضرورت ہے قا نو ن سندھ اسمبلی نے منظو ر کیا تھا جس کے تحت شا دی سے قبل تھیلسیما سے پا ک ٹیسٹ کروا نا ضروری ہے ۔انہو ں نے نا درا سے در خواست کی کہ کمپیوٹرائز ڈ نکا ح نا مہ جا ر ی کر نے سے قبل شا دی شدہ جوڑوں سے تھیلسیما ٹیسٹ لا زمی جمع کروا ئیں یہ با ت انہو ں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں سندھ بلڈ ٹرا نسفیو ژن اتھا ر ٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر زا ہد حسین انصا ر ی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

اس مو قع پر زا ہد حسین انصا ر ی نے بتا یا کہ تھیلسیما کے عالمی دن کے مو قع پر سیمینا ر منعقد کیا گیا تھا جس میں تھیلسیما سے متعلق آگہی فرا ہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر صحت نے کہا کہ خاندا ن در خا ندا ن شا دی تھیلسیما کے پھیلا ؤ کی ایک اہم وجہ ہے اور اس رسم کی حوصلہ شکنی کر نے کی ضرورت ہے ۔اس مہلک بیما ر ی کے پھیلا ؤ کو رو کنے اور بچو ں کو اس بیما ر ی سے بچا نے کے لئے سندھ اسمبلی نے شا د ی سے قبل تھیلسیما ٹیسٹ کروا نا لا زمی قرار دیا ہے تا ہم آگہی کی کمی کی وجہ سے اس قا نو ن پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے ۔

انہو ں نے سیکریٹری سندھ بلڈٹرا نسفیوژن اتھا ر ٹی کو ہدا یت کی کہ وہ اس جا ن لیوا بیما ر ی پر شعو ر بیدار کر نے کے لئے واک ،سیمینا ر اور دیگر ذرا ئع استعما ل کریں تا کہ ہم اپنی آنے والی نسلو ں کو اس جا ن لیوا بیما ر ی سے محفو ظ رکھ سکیں ۔