دیربالا،اقوام سلطان خیل وپائندہ خیل سب واڑی نے صوبائی لیویز بھرتیوں میں دیگر علاقوں سے بھرتی کو مستردکردیا

جمعرات 5 مئی 2016 19:22

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) اقوام سلطان خیل وپائندہ خیل سب واڑی نے ضلع میں صوبائی لیویز کے بھرتیوں میں ضلع کے دیگر علاقوں سے بھرتی کو مستردکردیا،صوبائی لیویزکے دو سو بھرتیاں حکومت اور یورپی یونین نے سترہ سال قبل آفیون کی کاشت نہ کرنے کے بدلے ایک معاہدے کے تحت واڑی سب ڈویژن کے عوام کو دئیے تھے۔جس پرصرف سب واڑی سب ڈویژن اور دو یونین کونسل عشیری درہ کے عوام کا حق ہے جبکہ وفاق کے زیرانتظام لیویز بھرتی پورے ضلع کیلئے ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار اقوام سلطان خیل وپائندہ خیل کے عمائدین سابق ایم پی اے ملک بہرام خان،حاجی عزیز الحق،ملک زرمحمد خان،محمدظاہرشاہ،تحصیل نظامت کے امیدوار مشتاق آحمد،خورشید خان،ناظمین وکونسلرز اور دیگر نے ضلع کونسل ہال دیرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملک بہرام خان نے کہا کہ چونکہ صوبائی حکومت کے لیویز کے دو سو افراد سے کچھ اہلکار ریٹائرڈ اور چند دوسرے محکموں چلے جانے سے خالی ہوئی ہیں اور اب اس پر ڈپٹی کمشنر دیربالا پورے ضلع سے خالی شدہ پوسٹوں پر بھرتی کررہا ہے ۔

لہذا بروز منگل ہمارے نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر ذکا اللہ خٹک کے ساتھ ملاقات کرکے لیویز بھرتیوں میں ہونے والے تحفظات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہ چونکہ واڑی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سال 2000سے قبل لوگ اپنے زمینوں میں آفیون کی کاشت کررہے تھے اور اس سے اپنا روزگار چلارہا تھا تاہم سال1997-98میں صوبائی حکومت اور یورپی یونین نے واڑی سب ڈویژن بشمول دو یونین کونسل عشرئی درہ کیلئے معاہدے کے تحت وعدہ کیا ۔

کہ آفیون کا شت کی بندش کے بدلے حکومت نے یورپی یونین کے تعاون سے ابتدائی طورپر 3کروڑ روپے برائے گندم فراہم کئے گئے۔ اور علاقے میں بے روزگاری کو مدنظر رکھ کر 200 افراد صوبائی لیوی فورس میں دینے کا وعدہ کیا ۔اور اسکے بعد 200افراد کو واڑی سب ڈویژن کے اقوام سلطان خیل وپائندہ خیل بشمول دو یونین کونسل عشیرئی درہ سے بھرتی بھی کیا گیا۔ تاہم اب ان میں سے کئی افراد صوبائی لیویز سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جبکہ بعض اہلکار دوسرے سرکاری محکموں میں بھرتی ہونے سے متعدد پوسٹیں خالی ہوچکی ہیں جس پر اب ضلع بھر سے افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے جو ہمیں منظور نہیں کیونکہ مزکورہ لیویز پوسٹیں ہمیں آفیون کاشت نہ کرنے کے بدلے دئیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مزکورہ خالی پوسٹوں کو واڑی سب ڈویژن اور عشرئی درہ سے میرٹ کی بیناد پر بھرتی کیا جائے نہ کہ ضلع بھر سے ان میں دیگر علاقوں سے بھرتی کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے اپنے تحفظات کو ڈی سی اور دہگر متعلقہ حکام کو پہنچادیا ہے کہ اگرہمارے مطالبات کو نہ مانا گیا تو ہم اس کے خلاف اعلی فورم پر آواز اور احتجاج پر اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔