لاہور چیمبر میں سینئر صحافی اشتیاق حسین کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعرات 5 مئی 2016 18:54

لاہو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام لاہور چیمبر میں سینئر صحافی اشتیاق حسین کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں لیجا کے صدر محمد سدھیر چودھری، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر سعید اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ناصر سعیداور سدھیر چودھری نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشتیاق حسین بہترین صحافی اور انسان تھے جنہوں نے شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے خصوصی پیغام میں کہا کہ صحافتی، فلاحی، سیاسی اور نظریاتی حوالے سے اشتیاق حسین کی خدمات ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گی، ان کی صحافتی زبان انتہائی شائستہ تھی اور انہوں نے تجارت و معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے قلم کا بہترین استعمال کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں تقریب میں شہر بھر کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :