عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

جمعرات 5 مئی 2016 18:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گذبرداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ اور دیگر شعبہ جاتی افسران کے ہمراہ بلدیہ زون میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے ان علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر نئے سیوریج سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کیا جائے جبکہ کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کی موجودگی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں عملے کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد ،امام بارگاہوں ،اسکول و کالجز ،مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے جبکہ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جائیں اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے چاروں زونوں میں دستیاب ہلکی وبھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران وعملہ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :