عوامی شکایات کی بروقت ازالے کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈکوارٹر اسلام آبادمیں کمپلینٹ سیل قائم

جمعرات 5 مئی 2016 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ وموٹروے پولیس شوکت حیات خان نے عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں کمپلینٹ سیل قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں عوام خط کے ذریعے انچارج کمپلینٹ سیل نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرقیصر وسیم پلازہ 2-A، G-13/3مرکزاسلام آبادیاٹیلیفون نمبر 051-9334414یا فیکس نمبر 051-9334551یاای میل ایڈ ریس [email protected]اور[email protected]پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ عوام سے التماس ہے کہ شکایات درج کراتے وقت اپنا نام، قومی شناختی کارڈ نمبر ، ایڈریس اور ٹیلی فون نمبر ضرور اور واضح لکھیں۔

متعلقہ عنوان :